|

محکمہ موسمیات کی آج ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آج سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص اور گرد و نواح میں کہیں کہیں موسلا دھار بارش متوقع ہے، جبکہ کراچی میں بھی آج بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ادھر ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *