رات 12بجے بلانا
| | |

رات 12بجے بلانا ٹھیک نہیں،جنید اکبر کی سلمان راجا پر تنقید

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف خیبرختونخوا کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کی جانب سے پارلیمنٹیرینز کی عدم موجودگی پر کیے گئے شکوے کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ رات گئے ارکان کو بلا کر ان سے فوری طور پر پہنچنے کی توقع کرنا مناسب طریقہ نہیں۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر خان نے کہا کہ اگر سماعت کے وقت دوپہر 12 بجے تک کوئی پارلیمنٹیرین نہ پہنچتا تو ان سے ضرور پوچھا جاتا کہ وہ کیوں نہیں آئے، تاہم رات 12 بجے جب لوگ سو چکے ہوں، اس وقت ارکان کو بلانے کے لیے پیغام بھیجنا مناسب نہیں، پارٹی کے ارکان کو بروقت اطلاع دی جانی چاہیے۔

5 اگست کو ہونے والے احتجاج کے حوالے سے جنید اکبر خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے احتجاج سے سب آگاہ ہیں، ارکانِ پارلیمنٹ نے احتجاج میں شرکت کے لیے لوگوں کو متحرک کیا، ان کے لیے گاڑیوں کا انتظام کیا اور عوام کو احتجاج میں لانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پارٹی پارلیمنٹیرینز نے احتجاج کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کی ہیں اور ان کی کوششوں کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے لیکن بدقسمتی سے جو لوگ پارلیمنٹ سے باہر ہیں، ان کا سارا مسئلہ پارلیمنٹیرینز کے ساتھ ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *