حج 2027 کیلئے پاسپورٹ کی نئی شرط، اہم ہدایت جاری
اسلام آباد: حج 2027 کے لیے درخواست دینے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کے لیے اہم شرط سامنے آگئی، 16 نومبر 2027 تک مؤثر پاکستانی پاسپورٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سرکاری اور نجی حج اسکیم کے لیے درخواستیں 17 اگست سے وصول کی جائیں گی، جس کے لیے درخواست گزاروں کے پاس مقررہ تاریخ تک مؤثر پاسپورٹ ہونا ضروری ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جن پاکستانی شہریوں کے پاس موجود پاسپورٹ کی میعاد 16 نومبر 2027 سے پہلے ختم ہو رہی ہے، انہیں بروقت پاسپورٹ کی تجدید کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو سہولت فراہم کرنے کے لیے متعلقہ پاسپورٹ دفاتر سے بھی رابطہ کیا ہے۔ وزارت کی درخواست پر اندرون ملک اور بیرون ملک موجود پاسپورٹ دفاتر کو حج درخواست گزاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حج درخواست گزاروں کیلئے اہم ہدایت
حکام کے مطابق حج 2027 کی درخواست جمع کرانے سے قبل شہری اپنے پاسپورٹ کی میعاد ضرور چیک کریں۔ اگر پاسپورٹ مقررہ تاریخ سے پہلے زائد المیعاد ہونے والا ہے تو اس کی تجدید میں تاخیر نہ کی جائے۔
ذرائع کے مطابق پاسپورٹ کی بروقت تجدید نہ کرانے والے افراد حج 2027 کی درخواست جمع کرانے کے عمل میں مشکلات کا سامنا کرسکتے ہیں۔
حج 2027 پاسپورٹ کی شرط کے پیش نظر وزارت مذہبی امور نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ درخواست جمع کرانے سے پہلے اپنے سفری دستاویزات مکمل اور مؤثر رکھیں۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے پاسپورٹ دفاتر کو بھی حج درخواست گزاروں کے لیے فوری سہولت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ پاسپورٹ کی تجدید کے باعث کسی شہری کو حج درخواست کے مرحلے میں مشکل پیش نہ آئے۔