|

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: صاحبزادہ فرحان نے ابھیشیک شرما کو پیچھے چھوڑ دیا

دبئی: پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔

زمبابوے کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھارت کی 0-3 سے کامیابی کے بعد آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کی، جس میں متعدد کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں ردوبدل دیکھنے میں آیا۔

تازہ رینکنگ کے مطابق صاحبزادہ فرحان 848 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ 819 پوائنٹس کے حامل بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ بھارت کے ایشان کشن 910 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہیں۔

پاکستانی بیٹرز میں صائم ایوب 560 پوائنٹس کے ساتھ 41ویں، بابر اعظم 555 پوائنٹس کے ساتھ 43ویں، جبکہ ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا 547 پوائنٹس کے ساتھ 45ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز کی درجہ بندی میں پاکستان کے لیگ اسپنر ابرار احمد 736 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے، جبکہ افغانستان کے راشد خان پہلے اور انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

دیگر پاکستانی بولرز میں محمد نواز 10ویں نمبر پر برقرار ہیں، سلمان مرزا ایک درجہ ترقی کے بعد 15ویں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی بھی ایک درجہ بہتری کے ساتھ 30ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *