|

سندھ میں 5کمپنیوں کے آئی وی انفیوژن سیٹس غیرمعیاری قرار

کراچیـ :  سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نےپانچ مختلف کمپنیوں کے آئی وی انفیوژن سیٹس کوغیرمعیاری قراردےدیا ، غیر معیاری طبی سامان، انفیکشن کی روک تھام پرسوالات اٹھ گئے ہیں۔

ڈائریکٹر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سندھ عدنان رضوی کےمطابق انفیوژن سیٹس کےنمونےٹیسٹ میں مطلوبہ معیارپرپورا نہیں اترسکے ۔ پانچ آئی وی ڈرپ سیٹس میں ٹیوب کی لمبائی معیارکےمطابق نہیں نکلی جبکہ ڈرپ سیٹس کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والا میٹریل بھی غیر معیاری نکلا ۔

نوشہروفیروز اورکراچی ملیرسےحاصل کیےگئےڈرپ سیٹس کےنمونےغیرمعیاری قرار دےدیا ۔ ڈاکٹرعدنان کےمطابق پانچوں مصنوعات کو میڈیکل ڈیوائس رولز دوہزارسترہ کےتحت سب اسٹینڈرڈ قرار دیا گیا ۔

سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نےمتعلقہ ڈرگ انسپکٹرزکو رپورٹ ارسال کردی ، سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ سندھ کو بھی ٹیسٹ رپورٹس بھجوادی گئیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *