|

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ آج مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کریں گے، ذرائع سعودی فوج

ریاض: سعودی فوجی ذرائع کے مطابق آج جدہ میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطح کا سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جس میں تینوں ممالک کے مابین مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق، سعودی فوجی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس معاہدے پر طویل عرصے سے غور جاری تھا، تاہم خطے میں حالیہ پیش رفت کے باعث اس عمل میں تیزی آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف شرکت کریں گے، جہاں باہمی دفاعی تعاون سمیت اہم علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پہلے ہی جدہ پہنچ چکے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *