|

امریکا کا ایک اور جنگی طیارہ گر کر تباہ‘ پائلٹ محفوظ

واشنگٹن: امریکا کا ایک اور جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ حادثے میں محفوظ رہا اور اسے بازیاب کر لیا گیا
ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق پچھلے دو ہفتے میں یہ دوسرا واقعہ ہے جو امریکی طیارہ گرکر تباہ ہوا ہے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق مذکورہ پے درپے ہونے والے واقعات نے امریکی فوجی سربراہان کے لیے خاصی پریشانی کا سبب بن گیا ہے۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ سان ڈیاگو میں ایک فوجی مرکز کے قریب گر کر تباہ ہو ا تاہم پائلٹ حادثے سے پہلے ہی باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔ فوجی مرکز کے ایک ترجمان نے بتایا کہ میرین کور ایئراسٹیشن (ایم سی اے ایس) میرامار کے قریب صبح میرین کور کے ایف 35 بی کو ہوا بازی کا حادثہ پیش آیا۔ مذکورہ حادثے پر فوجی مرکز سے جاری بیان کے مطابق پائلٹ کو زخموں کی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جس کی حالت قابل مستحکم ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوٹیج میں طیارے سے دھوئیں کے بادل اٹھتے نظر آ رہے ہیں ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *