بھارت میں مسلسل طوفانی بارشیں‘150 سے زائد افراد ہلاک
نئی دہلی :بھارت میں مسلسل بارشوں، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے تاحال 150سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔مذکورہ حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست آسام میں سب سے زیادہ105افراد ہلاک ہوئے جبکہ ریاست جھارکھنڈ میں آسمانی بجلی گرنے سے 45افراد جان سے گئے ۔ آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد زیادہ تر کھیتوں میں کام کرنے والے مزدور تھے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی اور ممبئی شہر میں بھی موسلادھاربارش ریکارڈ کی گئی، ان علاقوں میں مسلسل بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں میں پانی کی روانی بھی متاثر ہوگئی۔یہ بات بھی علم میں رہے کہ موسلا دھار بارشوں کے باعث ہزاروں افراد گھروں سے بے گھر ہوگئے۔