|

چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی کی امتحانی ڈیوٹی اور ای مارکنگ کے معاوضوں میں اضافہ کی نوید 

 کراچی: چیئرمین مشرف علی راجپوت نے کہا کہ اساتذہ تعلیم کا سب سے قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے امتحانی ڈیوٹی اور ای-مارکنگ کے معاوضوں میں اضافے کی نوید سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی مشرف علی راجپوت سے آل سبجیکٹس ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ (آسٹا) کے وفد نے صدر آفتاب احمد کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد نے چیئرمین کی اساتذہ دوست پالیسیوں اور شفاف انتظامی نظام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں بورڈ کا وقار بلند ہوا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین مشرف علی راجپوت نے کہا کہ اساتذہ تعلیم کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے امتحانی ڈیوٹی اور ای-مارکنگ کے معاوضوں میں اضافے کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں عملی اقدامات جاری ہیں اور جلد خوشخبری ملے گی۔

ملاقات میں اسسمنٹ سپروائزری کمیٹی کے کنوینر سید ریحان علی، ماہرِ تعلیم پروفیسر اشفاق بیگ اور پروفیسر ولید یمنی بھی شریک تھے۔آسٹا وفد میں مجاہد پرویز، غلام رسول راجپر، غزالہ یاسمین، لالہ بشیر احمد پٹھان، ناصر رؤف خان اور ڈاکٹر سعید احمد صدیقی شامل تھے۔

آسٹا  وفد نے کہا کہ اساتذہ کے مسائل کے حل اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *