|

کویت کے وزیرخارجہ پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح پاکستان کے دوروزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کویتی وزیرخارجہ یہ دورہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے پر وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری زاہد حسین نےاستقبال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران فریقین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مکمل دائرہ کار پر گفتگو ہو گی۔ جبکہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں کویتی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان اورکویت کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *