علی پور، سگے باپ کی اپنی ہی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی، مقدمہ درج
علی پور (اے بی این نیوز) تھانہ سیت پور کی حدود میں سگے باپ کی جانب سے اپنی 20 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی درخواست پر درج ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم بشیر احمد اپنی 20 سالہ کنواری بیٹی کو نشہ آور گولیاں کھلا کر متعدد بار مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔
متاثرہ لڑکی کے مطابق چند روز قبل بھی ملزم باپ نے اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو اس کی چھوٹی بہن نے موبائل فون میں ریکارڈ کرلی۔
درخواست گزار کے مطابق مبینہ زیادتی سے تنگ آکر وہ تھانے پہنچ گئی، جس پر مقامی پولیس نے ملزم بشیر احمد کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی تفتیش کی روشنی میں عمل میں لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی یورپی شہزادی سے شادی کی خبریں