ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ: پاکستان کو اپنے دوسرے میچ میں بھی شکست کا سامنا
ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسرے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستانی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 11 گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے اولمپیئن شہباز سینئر اور اولمپیئن خالد حمید بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔
گروپ ڈی میں پاکستان اب اپنا تیسرا میچ 11 اگست کو ویلز کے خلاف کھیلے گا۔