مچل اسٹارک کا تاریخی کارنامہ،شائقین کیلئے بڑی خبر
دبئی(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم بولر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
ڈارون میں بنگلادیش کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں مچل اسٹارک نے سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
رنگانا ہیراتھ نے اپنے کیریئر میں 433 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ مچل اسٹارک کی وکٹوں کی تعداد 434 ہوگئی ہے۔
مچل اسٹارک نے شادمان اسلام کی وکٹ حاصل کرکے یہ سنگ میل عبور کیا۔
پاکستانی لیجنڈ وسیم اکرم 414 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے میں نمبر پر موجود ہیں۔
Most Test wickets by a left-arm bowler
Mitchell Starc – 434 🔝
Rangana Herath – 433
Wasim Akram – 414 pic.twitter.com/pASuyB7rDL— Cricinfo (@cricinfo) August 13, 2026
مزید پڑھیں۔وفاقی حکومت نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی