|

روزانہ ممکن نہیں؟ ہفتے میں 2 دن ورزش کرکے بھی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں

ایک نئی طبی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ ورزش نہ کر پانے والے افراد بھی اگر ہفتے کے آخر میں مناسب دورانیے تک جسمانی سرگرمی کریں تو دل کی صحت بہتر بنا سکتے ہیں۔

محققین کے مطابق ویک اینڈ پر کی جانے والی ورزش کے فوائد کئی معاملات میں ہفتہ بھر باقاعدگی سے ورزش کرنے والوں سے ملتے جلتے دیکھے گئے۔

تحقیق کے مطابق بالغ افراد کے لیے ہر ہفتے کم از کم 150 منٹ معتدل یا 75 منٹ سخت نوعیت کی ورزش تجویز کی جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ ہدف ہفتے کے ایک یا دو دن میں بھی پورا کر لیا جائے تو جسم اور دل پر مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

برطانیہ کے بائیو بینک منصوبے میں شامل تقریباً 90 ہزار افراد کے طبی ریکارڈ کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ ایک تہائی افراد تجویز کردہ ورزش مکمل نہیں کرتے، جبکہ 42 فیصد افراد ویک اینڈ پر کم از کم 150 منٹ کی جسمانی سرگرمی انجام دیتے ہیں۔

تحقیق کے دوران سامنے آیا کہ ویک اینڈ پر ورزش کرنے والوں میں دل کے دورے کا خطرہ 27 فیصد اور ہارٹ فیلیئر کا امکان 38 فیصد کم رہا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ورزش بہتر ہے، تاہم وقت کی کمی کے باعث ویک اینڈ پر مناسب ورزش بھی دل کی صحت برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *