|

ورلڈ چیمپئن اسپین دوبارہ فیفا رینکنگ میں دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 کی فتح کے بعد اسپین نے مردوں کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تازہ درجہ بندی میں سابق عالمی چیمپئن ارجنٹینا دوسرے نمبر پر چلا گیا، جبکہ اسپین جنوری کے بعد ایک بار پھر دنیا کی نمبر ون ٹیم بننے میں کامیاب رہا۔

فیفا کی نئی رینکنگ کے مطابق فائنل میں ارجنٹینا کو اضافی وقت میں شکست دینے والی اسپینش ٹیم نے عالمی برتری اپنے نام کی۔ فرانس تیسری اور انگلینڈ چوتھی پوزیشن پر برقرار رہے، جبکہ برازیل ایک درجہ ترقی کرکے پانچویں نمبر پر پہنچ گیا۔

رینکنگ میں مراکش نے پہلی بار چھٹی پوزیشن حاصل کر کے اپنی بہترین عالمی درجہ بندی قائم کی۔

پرتگال 2 درجے تنزلی کے بعد ساتویں، بیلجیئم آٹھویں اور نیدرلینڈز نویں نمبر پر آ گیا، جبکہ میکسیکو 4 درجے بہتری کے بعد دوبارہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گیا۔

ناروے نے سب سے نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کے ساتھ 19ویں پوزیشن حاصل کی۔ دوسری جانب جرمنی 12ویں، کروشیا 13ویں اور اٹلی 15ویں نمبر پر رہا۔

افریقی ٹیموں میں تیونس 57ویں نمبر پر چلا گیا، جبکہ مصر 24ویں، پیراگوئے 34ویں، کیپ وردے 64ویں اور گھانا 65ویں پوزیشن تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *