|

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے 2 مساجد کو نذرِ آتش کردیا

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے گزشتہ شب دو مساجد کو نذرِ آتش کر دیا۔

نابلس کے جنوب میں واقع قصبے قصرہ کے میئر عبدالعظیم وادی کے مطابق آبادکاروں نے قصبے کے جنوبی علاقے میں زیرِ تعمیر مسجد کو آگ لگا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے مسجد کی دیواروں پر عبرانی زبان میں نعرے بھی درج کیے، جن میں “انتقام” کا لفظ بھی شامل تھا۔

فلسطینی وزارتِ مذہبی امور نے بتایا کہ طولکرم کے قریب واقع گاؤں کور میں بھی آبادکاروں نے ایک مسجد کو آگ لگا دی اور اس کی دیواروں پر نسل پرستانہ نعرے تحریر کیے۔

یاد رہے کہ جمعے کے روز گاؤں تل میں اسرائیلی آبادکاروں اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں چار فلسطینی شہید جبکہ دو اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔

اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں میں 63 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *