| |

مستونگ: ہوٹل پرفائرنگ سے ایل پی جی باوزر کا ڈرائیور جاں بحق، ملزمان نے 3 باؤزرز کو آگ لگادی

کوئٹہ: مستونگ میں ہوٹل پرفائرنگ سے ایل پی جی باوزر کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ مستونگ کےعلاقے دشت میں پیش آیا جہاں ہوٹل پرفائرنگ سے ایل پی جی باوزر کا ڈرائیور جاں بحق ہوا اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد مسلح افراد نے ہوٹل پر کھڑے 3 ایل پی جی باوزرز کو آگ بھی لگادی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ میں جاں بحق اور زخمی افرادکو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جب کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر باوزرز میں لگی آگ پر قابو پایا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *