| |

ایران سے کشیدگی، امریکا کے پیٹرولیم ذخائر 4 دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھنے کے بعد امریکا میں خام تیل کے ذخائر تیزی سے کم ہو کر گزشتہ تقریباً 45 برس کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

بینک آف امریکا کے جاری کردہ چارٹ کے مطابق ملک میں خام تیل کی صرف 43 دن کی سپلائی باقی رہ گئی ہے، جو جولائی 1983 کے بعد سب سے کم سطح ہے۔ ماہرین اسے امریکی توانائی کے تحفظ کے لیے ایک اہم اشارہ قرار دے رہے ہیں۔

امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (EIA) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 10 جولائی تک کمرشل خام تیل کے ذخائر تقریباً 409.7 ملین بیرل ریکارڈ کیے گئے، جو گزشتہ پانچ سال کی اوسط سے تقریباً 6 فیصد کم ہیں۔

اسی طرح 18 جولائی تک اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو بھی کم ہو کر 316.5 ملین بیرل رہ گیا، جو اپریل 1983 کے بعد اس ذخیرے کی کم ترین سطح ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکا کے کمرشل اور اسٹریٹیجک ذخائر ملا کر خام تیل کے مجموعی ذخائر تقریباً 730.8 ملین بیرل رہ گئے ہیں، جو گزشتہ چار دہائیوں کی کم ترین سطحوں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *