| |

مشرق وسطیٰ کشیدگی اور خراب موسم، پاکستان کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر، 45 پروازیں منسوخ

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور ملک کے مختلف علاقوں میں خراب موسم کے باعث ملک بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں آج درجنوں پروازیں منسوخ جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق پاکستان بھر میں آج 45 پروازیں منسوخ کی گئیں، جبکہ 125 پروازیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ دبئی اور کراچی سے اسلام آباد آنے والی دو پروازوں کو بھی متبادل ہوائی اڈوں پر اتارا گیا۔

کراچی سے دبئی، شارجہ، جدہ، استنبول اور ابوظبی جانے والی 23 پروازیں جبکہ اسلام آباد سے شارجہ، جدہ، کابل، بحرین، مانچسٹر اور لندن جانے والی 41 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ گزشتہ رات طوفانی بارش اور تیز ہواؤں، جبکہ آج دن کے وقت دھند کے باعث متاثر رہا۔

لاہور میں بارش اور انتظامی وجوہات کے باعث دبئی، شارجہ، ابوظبی، دمام اور مسقط جانے والی 15 پروازوں میں تاخیر ہوئی، جبکہ پشاور ایئرپورٹ پر طوفانی بارش کے پیشِ نظر الرٹ جاری ہے، جہاں سات پروازیں تاخیر سے روانہ ہو رہی ہیں۔

اسی طرح ملتان ایئرپورٹ کی 11، سیالکوٹ کی 13، جبکہ فیصل آباد اور کوئٹہ کی دو، دو پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *