نیا فوجی ڈاکٹرائن
|

نیا فوجی ڈاکٹرائن: ایرانی پاسداران انقلاب کو دشمن کی سرزمین پر حملوں کی صلاحیت حاصل کرنے کا حکم

نئے فوجی ڈاکٹرائن کے تحت ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو دشمن کی سرزمین تک جارحانہ کارروائیاں کرنے کی صلاحیت حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے سینیئر مشیر بریگیڈیئر جنرل رضا نقدی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاسداران کو اپنی عسکری صلاحیت اس حد تک بڑھانے کا حکم دیا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ایران اپنی سرحدوں سے باہر دشمن کے علاقے میں بھی فوجی آپریشن کر سکے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا کا دفاعی بجٹ ایران کے مقابلے میں تقریباً 100 گنا زیادہ ہے، تاہم ایران نے دشمن کے تمام 14 مقاصد کو ناکام بنایا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل رضا نقدی نے کسی مخصوص ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ ایران کو اس قابل ہونا چاہیے کہ ضرورت پڑنے پر جنگ کو دشمن کے علاقے تک لے جایا جا سکے۔ ان کے مطابق جارحانہ فوجی ڈاکٹرائن کا بنیادی تقاضا یہی ہے کہ پاسدارانِ انقلاب ایسی صلاحیت حاصل کرے جسے ضرورت کے وقت مؤثر انداز میں استعمال کیا جا سکے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *