|

پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ طے، ویمنز ایشیا کپ کا شیڈول جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ویمنز ایشیا کپ 2026 کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ٹورنامنٹ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق ایونٹ کا سب سے بڑا اور شائقین کا منتظر مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 5 ستمبر کو ہوگا، جس پر کرکٹ مداحوں کی نظریں مرکوز ہوں گی۔

گروپ اے میں پاکستان، بھارت، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ شامل ہیں جبکہ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 10 ستمبر اور دوسرا سیمی فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 13 ستمبر کو دبئی میں منعقد ہوگا۔

ویمنز ایشیا کپ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جہاں ایشیا کی بہترین ٹیمیں فائنل کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔

مزید پڑھیں۔خوشدل شاہ کا کرکٹ چھوڑنے بارے خبروں سے متعلق اہم بیان آگیا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *