پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ، عالمی مارکیٹ میں بھی تیزی
کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (APGJSA) کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,000 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 427,436 روپے ہوگئی۔
حج سیونگ سکیم متعارف، صرف 10 فیصد رقم سے حج کوٹہ محفوظ
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے کے بعد 366,457 روپے تک پہنچ گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے کے بعد 4,050 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم سمیت) ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جس کے بعد فی تولہ چاندی 76 روپے سستی ہو کر 6,215 روپے کی سطح پر آگئی۔