پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں27 جولائی تک برقراررکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 27 جولائی تک برقرار رہیں گی۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی جائے گی۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت بھی 301 روپے 14 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق 27 جولائی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا گیا تھا، 25 جولائی کیلئے ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہونے کے بعد 18 جولائی کو پیٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا تھا۔