|

کراچی میں تیز آندھی اور بارش سے موسم خوشگوار

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کاٹھور، گڈاپ، سپر ہائی وے، نارتھ ناظم، ناظم آباد اور اطراف میں بارش ہوئی ہے ۔

کراچی کے صفورا گوٹھ، اسکیم 33 اور موسمیات کے اطراف کی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ جبکہ صدر، اولڈ سٹی ایریا، لانڈھی، کورنگی اور قائد آباد میں بوندا باندی ہوئی ہے۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہونے والی بارش کی شدت کم رہے گی، شہر میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، شمالی علاقوں میں بادل موجود ہیں لیکن بارش ہلکی نوعیت کی ہے۔

پیشگوئی میں مزید کہا گیا تھا کہ کراچی میں آئندہ بھی ہلکی بارش متوقع ہے، کل اور پرسوں تیز بارش کا کوئی اسپیل نہیں، موجودہ سسٹم کمزور اور مختصر ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *