پرتگال میں عوامی
|

پرتگال میں عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی نافذ

پرتگال میں پرتگال میں نقاب پر پابندی کا نیا قانون نافذ ہوگیا ہے، جس کے تحت عوامی مقامات پر ایسا لباس پہننے پر پابندی عائد کی گئی ہے جو چہرہ چھپاتا یا شناخت میں رکاوٹ بنتا ہو۔ قانون کی منظوری پرتگال کے صدر انتونیو ژوزے سیگورو نے دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ قانون پرتگالی پارلیمنٹ سے جولائی میں منظور ہوا تھا، جسے دائیں بازو اور انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کی حمایت حاصل تھی، جبکہ بائیں بازو کی جماعتوں نے اس کی مخالفت کی۔ قانون کو مقامی سطح پر ’’برقع قانون‘‘ بھی کہا جارہا ہے۔

خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ
نئے قانون کے تحت عوامی مقامات پر چہرہ چھپانے والے لباس کی خلاف ورزی پر 150 یورو سے 3 ہزار یورو تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ قانون کا دائرہ صرف برقع یا نقاب تک محدود نہیں بلکہ ایسے لباس پر بھی لاگو ہوتا ہے جو کسی شخص کا چہرہ چھپانے یا شناخت میں رکاوٹ بننے کے لیے استعمال ہو۔

قانون میں کسی شخص کو جنس، مذہب، عمر یا اصل کی بنیاد پر چہرہ ڈھانپنے پر مجبور کرنے کی بھی ممانعت کی گئی ہے۔

کن حالات میں استثنیٰ ہوگا؟
رپورٹس کے مطابق نئے قانون میں بعض حالات کے لیے استثنیٰ بھی رکھا گیا ہے۔ صحت، پیشہ ورانہ، فنکارانہ یا موسمی ضرورت کے تحت چہرہ ڈھانپنے کی اجازت ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ عبادت گاہوں، سفارتی مشنز اور ہوائی جہازوں میں بھی مخصوص حالات کے تحت استثنیٰ دیا گیا ہے۔

پرتگالی صدر نے قانون کی منظوری کے موقع پر چہرے کو انسانی شناخت اور باہمی رابطے کا اہم عنصر قرار دیا، تاہم حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اس اقدام پر خواتین کے حقوق اور ثقافتی آزادی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *