پی ایچ ایف نے پاکستان ہاکی لیگ کرانےکا اعلان کردیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے پاکستان ہاکی لیگ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔
پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی کے مطابق پاکستان ہاکی لیگ 2027 کی پہلی سہ ماہی میں منعقد کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ لیگ کے انعقاد سے گراس روٹ لیول پر ہاکی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع ملیں گے۔
محی الدین وانی نے کہا کہ پاکستان ہاکی کی بحالی کا سفر شروع ہوچکا ہے، جبکہ لیگ کے ذریعے پروفیشنل کوچنگ اور جدید ہاکی اسٹرکچر متعارف کرایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیگ کے ذریعے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر ایکسپوژر حاصل کرنے کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔