حکومت کوقانونی نہیں
| | |

حکومت کوقانونی نہیں مانتے ہیں، علامہ ناصر عباس

اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان سے ملاقات ہو تو پی ٹی آئی قائمہ کمیٹیوں میں واپس آ سکتی ہے۔

 سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ ناصرعباس نے کہا کہ اگر حکومت چاہتی ہے پارلیمنٹ رہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائے۔

 عمران خان سے ملاقات ہو تو پی ٹی آئی قائمہ کمیٹیوں میں واپس آ سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو بات کریں، پارلیمنٹ ہائوس کے کانسٹیٹیوشن روم میں مذاکرات کریں تو ہم تیار ہیں۔

علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم وزیراعظم ہاﺅس جا کر ان کی پوزیشن کو قانونی جواز نہیں فراہم کرنا چاہتے، اسپیکر آفس میں بھی مذاکرات نہ کرنے کی یہی وجہ ہے، ہم ان کو قانونی نہیں مانتے۔

اپوزیشن لیڈر سینیٹ نے کہا کہ 26 ویں ترمیم سے قبل بانی پی ٹی آئی سے عدالتی حکم پر ملاقات ہوئی تھی، عمران خان کی صحت سے متعلق جان بوجھ کر ابہام پیدا کیا جاتا ہے، اس کا مقصد پارٹی میں اختلافات پیدا کرنا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کیوں ناکام ہوئے، مذاکرات کےلیے بانی پی ٹی آئی کے پاس اڈیالہ جیل میں پورا پلان لے کر گئے تھے، عمران خان کے جانے سے قبل کے پی ہاو ¿س میں ہمارا اجلاس ہوا تھا۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ میں عمران خان اور پارٹی میں فرق سمجھتا ہوں، آخری دم تک بانی پی ٹی آئی کو نہیں چھوڑوں گا۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ محسن نقوی کی سسٹم کولیپس کرنے کی بات کی تائید کرتا ہوں، محسن نقوی نے جس مرض کی نشاندہی کی وہ درست ہے مگر تجویز کی گئی دوا غیر قانونی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *