|

آزاد کشمیر انتخابات: راجا پرویز اشرف نے نتائج مسترد کرنے اور بائیکاٹ کی تجویز دے دی

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انتخابات شفاف نہیں ہوئے اور ایسے نتائج کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) حالات کو مزید تباہی کی طرف لے کر جا رہی ہے، الیکشن کمیشن مخالف جماعت کے زیر اثر ہے اور تمام صورتحال کے ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر ہیں۔

راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حالات میں بننے والی اسمبلی عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتی۔ اگر انتخابات شفاف نہیں ہوں گے تو نتائج کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا، ان کی ذاتی رائے ہے کہ پیپلز پارٹی کو نتائج مسترد کرکے تیسرے مرحلے کے انتخابات کا بائیکاٹ کر دینا چاہیے، حتمی فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت کرے گی۔

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے بھی آزاد کشمیر انتخابات کو غیر شفاف اور دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی انتخابی نتائج کو قبول نہیں کرے گی۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ’’الٹرا فارم 47‘‘ والا الیکشن نظر آ رہا ہے اور آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کا کردار مشکوک ہوگیا ہے، ایسے انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت کی کیا ساکھ ہوگی، یہ الیکشن ہم سے چھین لیا گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *