|

ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے روکنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر مجوزہ حملوں کو روکنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 4 ڈالر سے زائد فی بیرل کم ہوگئی۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 4.08 ڈالر کی کمی کے بعد 83.85 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 4.01 ڈالر سستا ہو کر 80.66 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہونے لگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کی جانب سے ایران پر حملوں کے دوبارہ آغاز اور اس کے بعد تہران کی فورسز کی جانب سے عمان کے قریب متعدد آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کے واقعات کے بعد دونوں اہم بینچ مارک خام تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *