| |

شرجیل میمن نے این سی سی آئی اے سے رجوع کر لیا

کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف مبینہ کردار کشی اور جھوٹے الزامات کی تشہیر پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سے رجوع کرلیا۔

شرجیل انعام میمن نے اپنے اور اپنے بیٹے راول میمن کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر جھوٹے، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات نشر کیے جانے کے خلاف 9 اگست کو این سی سی آئی اے میں باقاعدہ تحریری شکایت جمع کرائی۔

شکایت میں سوشل میڈیا پر کیے گئے اس دعوے کا بھی حوالہ دیا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں واقع ایک گیسٹ ہاؤس شرجیل میمن کی ملکیت ہے، جہاں مبینہ طور پر میر علی رضا کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا۔

شرجیل انعام میمن نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف تحقیقات اور انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ تحقیقات کے دوران متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *