|

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج جمعہ کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج جمعہ کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
یا حیی ّ یا قیوم کا ورد جاری رکھیں باوضو بھی رہا کریں اور جہاں بھی غلطیاں ہوئی ہیں ان کی سچے دِل سے توبہ کریں تاکہ آگے بڑھنے میں آسانی ہو سکے، آج اہم دن ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
دوسروں کی طرف سے ابھی مخالفت کا سلسلہ جاری ہے آپ جس کو ابھی روک نہیں سکتے البتہ ان سے دوری اختیارکر کے خود کو قدرے محفوظ کر سکتے ہیں وہ بھی آج سے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ اپنے اصل کام پر ہے ہی نہیں،ناجانے کس مشن پر ہیں جو آپ کا پورا ہی نہیں ہو رہا اس کی وجہ سے آپ کو جو ملنا چاہئے تھا وہ حاصل نہیں ہو رہا، غور کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اللہ نے چاہا تو مشکلات کے دن تیزی سے ختم ہو جائیں گے آپ کسی بھی مسئلے کو دِل پر سوار مت کریں البتہ اس کے حل کرنے کی کوشش بھی لازمی کریں یہ ضروری ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
صرف زائچہ محنت مانگتا ہے آپ کےلئے اس وقت ایک راستہ موجود ہے اگر اس پر چلنا ہے تو تھوڑی سی منت درکار ہے ان دِنوں کچھ آفر ملنے کا واضح امکان ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کی ضرورت پردہ غیب سے پوری ہوتی رہے گی آپ جس بھی کام کےلئے پیسوں کا انتظار کر رہے تھے وہ بھی ہو سکتا ہے، گھر میں موجود نحوست اب کم ہونا شروع ہو گئی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو اس وقت اچھی خبر کےلئے تیار رہنا ہو گا اور جس بھی قسم کی مشکلات دیکھی ہیں اب ان کا ازالہ ہو سکے گا جو لوگ بیماری، بندش یا بدنظری میں تھے وہ نکل سکتے ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کےلئے اب صورتحال بڑی تیزی سے بدل رہی ہے کافی دِنوں سے جن معاملات کو لے کر پریشان تھے اب ان سے نکلنے کا وقت ملے گا اور آج شام تک ہی اچھی خبر آ جائے گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جن لوگوںنے آپ کی زندگی اجیرن کی ہوئی تھی وہ اب اس زندگی سے نکل جائیں گے اور آج مالی حوالے سے فائدہ ملے گا اور ایک اہم ضرورت بھی پوری ہو سکے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
کچھ اہم مسئلے ہیں تو مگر ابھی خاموشی سے چلنا ہو گا ان کو نہیں چھیڑنا ورنہ بات بگڑ سکتی ہے اس وقت آپ نازک پوزیشن پر ہیں رسک لینے کا آپ نے سوچنا بھی نہیں ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ سیدھے راستے پر نہیں آتے ، اپنے دِل کے معاملات کو قابو میں نہیں رکھتے حالات بہتر نہیں ہو سکیں گے آپ کےلئے ان دِنوں خاصی وارننگ ہے اپنا بہت خیال رکھیں۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
بندش کب کی ختم ہو چکی ہے ، جس مشکل نے ابھی تنگ کیا ہوا ہے وہ آپ کی ذاتی کسی غلطی کی وجہ سے ہے اس وقت توبہ کرنے اور اپنے ذاتی معاملات سیدھاکرنا ضروری ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *