عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں7 فیصد تک کمی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 7 فیصد تک نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد قیمتیں 13 جولائی کے بعد اپنی کم ترین سطح پر بند ہوئیں۔
پیر کو کاروبار کے اختتام پر برینٹ خام تیل 6.35 ڈالر سستا ہو کر 83.77 ڈالر فی بیرل پر آ گیا، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت 4.33 ڈالر کمی کے بعد 80.34 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔
یہ کمی ایسے وقت میں سامنے آئی جب امریکی محکمۂ توانائی کے اعداد و شمار سے انکشاف ہوا کہ امریکا کے اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو میں خام تیل کے ذخائر 1983 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، اس صورتحال کی ایک بڑی وجہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو سے 172 ملین بیرل خام تیل جاری کرنے کی منظوری کو قرار دیا جا رہا ہے۔