پاکستان میں سونا 3 ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا
کراچی: پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 30 ہزار 436 روپے تک پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 572 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 29 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 30 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 80 ڈالر پر پہنچ گیا۔