| | |

غزہ سے اسرائیلی انخلا نہ ہوا تو ٹرمپ سخت مایوس ہوں گے، امریکی حکام کا انتباہ

واشنگٹن: امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ اگر غزہ میں حماس کے غیر مسلح ہونے کا عمل مکمل ہونے کے باوجود اسرائیل نے ہٹ دھرمی قائم رکھی اور غزہ سے اپنی فوج واپس نہ بلائی تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ شدید مایوسی کا اظہار کر سکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کسی نئے مطالبے پر زور نہیں دے رہا بلکہ پہلے سے زیر غور 20 نکاتی امن منصوبے پر ہی مکمل عمل درآمد چاہتا ہے۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی حکام نے کہا کہ اسرائیل نے ابتدائی سطح پر اس منصوبے سے اتفاق کیا تھا، اسی لیے امریکا کو توقع ہے کہ وہ اپنے وعدوں کے مطابق تمام ذمہ داریاں پوری کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی کامیابی کا انحصار دونوں فریقوں کی جانب سے اس سلسلے میں بیک وقت پیش رفت پر ہے۔

ایک امریکی عہدیدار نے اس حوالے سے بتایا کہ اگر اسرائیل طے شدہ طریقہ کار کے مطابق غزہ سے انخلا نہیں کرتا تو صدر ٹرمپ کے لیے یہ انتہائی مایوس کن ہوگا، تاہم واشنگٹن اب بھی اسرائیل کو اپنا قابل اعتماد شراکت دار سمجھتا ہے اور امید رکھتا ہے کہ معاہدے پر عمل کیا جائے گا۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر دعویٰ کیا کہ بورڈ آف پیس نے غزہ میں حماس اور دیگر مسلح گروپوں کے مکمل غیر مسلح ہونے سے متعلق ایک معاہدہ طے کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عمل کے ساتھ ہی اسرائیلی افواج بھی مرحلہ وار غزہ سے واپس جائیں گی، جو خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوسکتی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *