|

ملکی حالات سے توجہ ہٹانے کے لیے صوبے بنانے کے شوشے چھوڑے جاتی ہیں،مولانا فضل الرحمان

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملکی حالات سے توجہ ہٹانے کےلیے نئے نئے شوشے چھوڑے جاتے ہیں، صوبے بنانا اتنا آسان کام نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صوبے بنانا بری بات نہیں مگر کیا ملک اس کا متحمل ہوسکتا ہے، مزید صوبے بنانے کےلیے ملکی ساخت دیکھنی چاہیے۔صوبے بنانا اتنا آسان کام نہیں، ملکی حالات سے توجہ ہٹانے کےلیے نئے شوشے چھوڑے جاتے ہیں، محسن نقوی وزیراعظم کی مشاورت کے بغیر ایسی بات نہیں کرسکتے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ محمود خان اچکزئی جوائنٹ اپوزیشن کا اجلاس بلائیں، ملکی حالات پرغورکریں، اگرمحمود خان اچکزئی اجلاس نہیں بلاتے تو ہم ملکی سطح پر اجلاس بلائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی سب سےبڑی جماعت اور ملک میں اہم تحریک جے یو آئی ہے، ہم نے بلوچستان حکومت میں شامل نہ ہونے کافیصلہ کیا اور ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے وزیراعلیٰ بلوچستان بننے کا مجھےعلم نہیں ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *