آبنائے ہرمز میں
| | |

آبنائے ہرمز میں کشیدگی کا خاتمہ تاحال غیریقینی، عالمی منڈی میں تیل پھر مہنگا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہوگیا۔ مارکیٹ میں تیزی کی بڑی وجہ آبنائے ہرمز کھولنے کے معاملے پر برقرار غیر یقینی صورتحال کو قرار دیا جارہا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیائی مارکیٹوں  میں کاروبار کے دوران تیل کی قیمتیں اوپر گئیں۔ برینٹ خام تیل کی قیمت ایک فیصد سے زیادہ اضافے کے بعد 84 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔

اسی دوران امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی ایک فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سرمایہ کار آبنائے ہرمز کی صورتحال اور عالمی تیل سپلائی پر اس کے ممکنہ اثرات کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شامل ہے۔ عالمی سطح پر خام تیل کی بڑی مقدار اسی راستے سے منتقل ہوتی ہے، اس لیے اس کی صورتحال عالمی توانائی مارکیٹ پر براہِ راست اثر ڈالتی ہے۔

دوسری جانب ایران نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے عمان کے ساتھ جاری بات چیت میں پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے۔ تہران کا کہنا ہے کہ نئے بحری راستوں کے تعین سے متعلق معاہدہ آخری مراحل میں ہے۔

تاہم ایران نے واضح کیا ہے کہ معاملہ ابھی مکمل طور پر طے نہیں ہوا۔ ایرانی مؤقف کے مطابق امریکا کو مزید شرائط پوری کرنا ہوں گی، جس کے باعث آبنائے ہرمز کے مستقبل پر اب بھی سوالات موجود ہیں۔

اسی غیر یقینی صورتحال نے عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے خدشات بڑھا دیے ہیں۔ نتیجتاً ایشیائی کاروبار کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی اور برینٹ 84 ڈالر کی سطح سے اوپر چلا گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *