211
|

ویسٹ انڈیز کا پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف

ٹروبا: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 311 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جس میں شائےہوپ 94 اور کیوم ہوج 84 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ شامار جوزف 23 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے محمد علی نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عباس نے 3، خرم شہزاد نے 2 اور عامر جمال نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

ویسٹ انڈیز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 282 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں شان مسعود 109 رنز بنا کر سرفہرست رہے جبکہ امام الحق نے 63 رنز بنائے جبکہ کپتان بابراعظم نے صرف 23 رنز کی اننگز کھیلی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جسٹن گریوز نے 5 پاکستانی کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ شامار جوزف اور کیمار راؤچ نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں ، جیڈن سیلز نے ایک کھلاڑی کو پولین کی راہ دکھائی ۔

دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 181 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور پاکستان کو جیت کیلئے 211 رنز کا ہدف دیا ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *