وزیراعظم اپنا گھر ہاؤسنگ اسکیم کے درخواست گزاروں کی تعداد میں 52 فیصد اضافہ
وزیراعظم اپنا گھر ہاؤسنگ اسکیم کے تحت درخواست گزاروں کی تعداد میں جون کے بعد 52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد درخواستوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار تک پہنچ گئی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت رسائی فنانس اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت جاری کیے جانے والے قرضوں میں بھی 59 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ اسکیم کے تحت منظور شدہ فنانسنگ 7.2 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔
اجلاس میں وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ فنانسنگ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کرکے ان کے حل کے لیے واضح اور قابلِ عمل سفارشات اسٹیئرنگ کمیٹی کے سامنے پیش کی جائیں۔