بی آئی ایس پی کا ڈائنامک سروے اگست 2026 تک جاری رکھنے کا اعلان
اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے اعلان کیا ہے کہ ڈائنامک سروے رجسٹریشن کا عمل اگست 2026ے دوران بھی جاری رہے گا، تاکہ اہل خاندان اپنی معلومات اپ ڈیٹ کرکے مالی امداد کے لیے اپنی اہلیت برقرار رکھ سکیں۔
بی آئی ایس پی کے مطابق مالی معاونت حاصل کرنے کے خواہش مند خاندانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنا ڈائنامک سروے مکمل کرائیں، کیونکہ حکومت اسی سروے کے ذریعے درخواست گزاروں کی معلومات کی تصدیق اور پروگرام کے لیے اہلیت کا تعین کرتی ہے۔
رجسٹریشن کے لیے درخواست گزار اپنےقریبی بی آئی ایس پی تحصیل دفتر جائیں، جہاں اصل شناختی کارڈ (CNIC) اور دیگر ضروری دستاویزات کے ساتھ سروے مکمل کیا جائے گا۔
سروے مکمل ہونے کے بعد جمع کرائی گئی معلومات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ مقررہ معیار پر پورا اترنے والے خاندان بی آئی ایس پی کی مالی امداد اور دیگر سہولیات سے مستفید ہوتے رہیں گے۔
بی آئی ایس پی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف سرکاری مراکز سے ہی رجسٹریشن کرائیں، غیر مجاز ایجنٹس اور غیر سرکاری ویب سائٹس سے گریز کریں، جبکہ درست معلومات فراہم کریں تاکہ رجسٹریشن اور تصدیقی عمل بلا رکاوٹ مکمل ہو سکے۔
بی آئی ایس پی کا ڈائنامک سروے اگست 2026 تک جاری رکھنے کا اعلان
سابق رہنما تحریک انصاف سعدیہ سہیل رانا کی گاڑی پر حملہ