پاکستان میں سیمنٹ کی قیمتیں- 30 جولائی 2026
اسلام آباد: پاکستان میں سیمنٹ کی قیمتیں بدستور بلند سطح پر برقرار ہیں، جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں 50 کلوگرام سیمنٹ کے تھیلے کی قیمت میں فرق دیکھا جا رہا ہے۔
تازہ مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق 50 کلوگرام سیمنٹ کے ایک تھیلے کی قیمت اس وقت 1,350 روپے سے 1,550 روپے کے درمیان ہے، جبکہ زیادہ تر مارکیٹوں میں اوسط قیمت 1,390 سے 1,450 روپے کے درمیان فروخت ہو رہی ہے۔
مختلف برانڈز میں بھی قیمتوں کا فرق موجود ہے۔ لکی سیمنٹ کی قیمت 1,500 سے 1,540 روپے، بیسٹ وے سیمنٹ 1,430 سے 1,570 روپے، میپل لیف سیمنٹ 1,570 روپے، فوجی سیمنٹ 1,440 سے 1,540 روپے، ڈی جی خان سیمنٹ 1,440 سے 1,480 روپے، پاک سیمنٹ 1,430 سے 1,560 روپے جبکہ پائیدار سیمنٹ 1,380 سے 1,505 روپے فی 50 کلوگرام بیگ فروخت ہو رہا ہے۔
تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے مطابق سیمنٹ کی بلند قیمتیں تعمیراتی اخراجات میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں، جس کے باعث گھروں اور دیگر منصوبوں کی لاگت بھی متاثر ہو رہی ہے۔