چہلم امام حسینؓ کے موقع پرکمشنر کراچی کو ایمرجنسی سیل قائم کرنے کی ہدایت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پرکمشنر کراچی کو ایمرجنسی سیل قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انتظامات کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردیں جس کے مطابق جلوس کے شرکا کی سہولت کیلیے تمام اقدامات کیے جائیں، بلدیاتی ادارے جلوس کی گزرگاہوں اور راستوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو ٹریفک کے متبادل روٹس کے حوالے سے آگاہی اور مدد فراہم کی جائے، جبکہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے چہلم کے جلوسوں کی خصوصی نگرانی کی جائے، وزیر اعلیٰ سندھ قانون نافذ کرنے والے ادارے جلوس اور مجالس کی خاص نگرانی کریں۔