عمان کے ساتھ
| |

عمان کے ساتھ کوئی معاہدہ طے پا بھی گیا تب بھی آبنائے ہرمز کھلنے کی گارنٹی نہیں: ایران

تہران: ایران نے واضح کردیا ہے کہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت سے متعلق کوئی سمجھوتا بھی طے پا جائے اس کے باوجود آبنائے ہرمز مکمل طور پر نہیں کھولی جائے گی جب تک امریکا ایران کی تمام شرائط تسلیم نہیں کرتا۔

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نو تعینات سیکریٹری محسن رضائی نے نیم سرکاری خبررساں ادارے تسنیم سے گفتگو میں کہا کہ امریکا کو پہلے اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا اور ایران کے مطالبات پورے کرنا ہوں گے۔انہوں نے یاد دلایا کہ ایران کے مطالبات میں جنگ کا خاتمہ اور بیرونِ ملک منجمد ایرانی اثاثوں کی رہائی بھی شامل ہے۔ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق ممکنہ معاہدہ خود بخود آبنائے کو دوبارہ کھولنے کی ضمانت نہیں دے گا۔

قبل ازیں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا تھا کہ ایران اور عمان نے ایک ممکنہ بحری راستے کے جغرافیائی نقاط پر اتفاق کرلیا اور مشترکہ اعلان کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *