بانی پی ٹی
|

بانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی ہیں کہ عمران خان بالکل فٹ ہیں: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن نے پریس کانفرنس میں واضح کر دیا ہے کہ عمران خان الحمدللہ مکمل طور پر صحت مند ہیں، جس کے بعد صحت سے متعلق معاملہ ختم ہو جانا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن خود ڈاکٹر ہیں اور انہوں نے اپنے بھائی سے ڈاکٹروں کی موجودگی میں ملاقات کی۔ ان کے مطابق، عمران خان کی بہن نے خود ان کا بلڈ پریشر بھی چیک کیا جو معمول کے مطابق تھا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بہن اور ان کے ذاتی ڈاکٹروں کی جانب سے صحت سے متعلق بیان ان کے حامیوں، بالخصوص بیرون ملک مقیم حامیوں، کو پسند نہیں آیا۔ ان کے بقول یہ عناصر اداسی اور بے چینی کی فضا برقرار رکھنا چاہتے ہیں تاکہ احتجاج کو تقویت دی جا سکے اور عمران خان کی واپسی کے لیے ملک میں بحران پیدا کرکے حکومت کی تبدیلی کی راہ ہموار کی جا سکے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ایسی امیدیں اب دم توڑ چکی ہیں، تاہم غیر ملکی میڈیا کے ذریعے عمران خان کی صحت کو انتہائی خراب ظاہر کرکے صورتحال کو اپنے حق میں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس تاثر کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ افراد کے لیے اس جھوٹ کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *