مریم نواز کی
|

مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب جاتی عمرہ میں منعقد ہوئی، جس میں شریف خاندان کے افراد اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ خاندانی تقریب کو نجی رکھا گیا اور اس میں محدود مہمانوں کو مدعو کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ماہ نور صفدر کا نکاح کاروباری شخصیت جبار خالد کے صاحبزادے اذان جبار سے ہوا۔ تقریب میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، حسن نواز اور حسین نواز سمیت شریف خاندان کے دیگر افراد موجود تھے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے بھی نکاح کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران خاندان کے افراد اور قریبی عزیز و اقارب نے ماہ نور صفدر اور ان کے شریک حیات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ماہ نور صفدر کے نکاح کی مختلف ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں ماہ نور صفدر کو دلہن کے لباس میں تیار دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ایک دوسری ویڈیو میں وزیراعظم شہباز شریف خاندان کے افراد کے ہمراہ گاڑی میں تقریب میں پہنچتے دکھائی دیتے ہیں۔

ماہ نور صفدر اس سے قبل بھی اپنی تعلیمی کامیابی کے باعث خبروں میں رہی ہیں۔ حال ہی میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لندن میں اپنی صاحبزادی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی تھی۔ اس موقع پر مریم نواز نے بیٹی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے اور خاندان کے لیے خوشی کا موقع قرار دیا تھا۔

نکاح کی نجی تقریب کے باوجود اس کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تقریب اور دلہن کے انداز سے متعلق مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *