اسلام آباد میں احتجاج روکنےکےلیے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ
اسلام آباد: اسلام آباد میں احتجاج روکنے کےلیے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی ہے۔
کنٹینر مالکان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے ادویات سے بھرے کنٹینرز بھی تحویل میں لے لیے ہیں۔
کنٹینر مالکان نے کہا ہے کہ کنٹینرز راولپنڈی اور اسلام آبادکےلیے ادویات لے کر آئے تھے گرمی کے باعث کنٹینرز میں موجود ادویات خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
مالکان کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہم سے کنٹینرز کی چابیاں اور کاغذات بھی لے لیے ہیں ڈرائیونگ لائسنس، بلٹی رسید سمیت دیگر دستاویزات بھی پولیس نے لے لیں۔