|

اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن کا حکم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اسلام آباد کائنات اظہر خان نے ’زیرو وائلیشن ڈے‘ مہم کے سلسلے میں سری نگر ہائی وے پر ڈیوٹی انجام دینے والے ٹریفک افسران سے ملاقات کی اور انہیں خصوصی بریفنگ دی۔

سی ٹی او نے افسران کو ہدایت کی کہ لین وائلیشن، اوور اسپیڈنگ، خطرناک ڈرائیونگ اور دیگر جان لیوا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے، اس لیے ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد، زیرو ٹالرنس پالیسی اور بھرپور انفورسمنٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

کائنات اظہر خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دارالحکومت کی شاہراہوں پر محفوظ ٹریفک نظام کے قیام اور حادثات کی روک تھام کے لیے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی۔

مزید پڑھیں۔سونے کی قیمتیں پھر گر گئیں،نیا ریٹ کیا؟ جانیے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *