| |

ایران امریکاکے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پرآمادہ: پاکستان کو پیغام پہنچادیا

اسلام آباد: ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پرآمادگی ظاہرکردی ہے۔

العربیہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا اور ایران نے مذاکرات کی بحالی سے متعلق پاکستان، قطر کی تجویز پر جوابات جمع کرا دیئے۔ ایران نے پاکستان کو مذاکرات جاری رکھنے پر آمادگی سے آگاہ کر دیا۔

ایران نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت مذاکرات جاری رکھنے کا پیغام دیا ہے اور ایران نے پاکستانی حکام کو بتایا مذاکرات سے دستبردار نہیں ہوئے بلکہ معطل کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے پاکستان کو بتایا مذاکرات اسی مرحلے سےشروع ہوں جہاں رکے تھے۔ بات چیت کا نیا دور جنیوا، دوحہ یا اسلام آباد میں سے کسی بھی مقام پر ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرامینیا نے کہا ہے کہ امریکہ نے گذشتہ دو راتوں کے دوران اپنے حملے روکے ہیں تو ایران نے بھی اپنی جوابی کارروائیاں روک دی ہیں۔

ترجمان ایرانی فوج نے کہا کہ امریکہ اسٹریٹیجک فیصلہ سازی کے حوالے سے تھکن کا شکار ہے۔ اس کے پاس کوئی واضح حکمتِ عملی نہیں۔ یہ بات صدر کے فیصلوں اور سینٹکام کی کارکردگی میں دیکھی جا سکتی ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے فی الحال ایران کے خلاف مزید وسیع حملوں کا منصوبہ مؤخر کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق دفاعی میزائلوں کے ذخائر میں نمایاں کمی اس فیصلے کی وجوہات میں شامل ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *