لاہور ٹریفک پولیس کی وردی کا رنگ ایک بار پھر تبدیل کرنے کافیصلہ
لاہور: لاہورمیں سٹی ٹریفک پولیس کی بدلی گئی یونیفارم ایک سال بھی نہ چل سکی۔ ٹریفک پولیس لاہور کی یونیفارم ایک بار پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس اب دوبارہ پہلے والی پرانی یونیفارم پہنے گی جس میں سفید شرٹ اور نیلی پینٹ کی بجائے بلش گرے یونیفارم استعمال کی جائے گی۔
سابق سی ٹی او اطہر وحید کے دورمیں ٹریفک وارڈنز کی یونیفارم تبدیل کی تھی۔اور یونیفارم کے لیے ٹریفک وارڈنز کو 5 پانچ ہزار روپے بھی دیے گئے تھے۔
یونیفارم تبدیلی سےمتعلق ڈی آئی جی لاجسٹکس کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں اے آئی جی لاجسٹکس اور ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز شریک ہوئے۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے ہر یونٹ کے اہلکاروں کو ایک یونیفارم دی جائے گی۔جبکہ پنجاب ہائی وےپٹرول وردی کا موجودہ پیٹرن ہی جاری رکھے گی۔