|

کراچی میں بے قابو ٹرک موٹرسائیکل سواروں پر چڑھ گیا؛3افراد جاںبحق

کراچی : کراچی میں بے قابو ٹرک کی ٹکر سے 3 موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے جمالی پل کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک بریک فیل ہونے پر بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سواروں پر چڑھ دوڑا۔ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی شدید زخمی ہوکر تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس اور امدادی ٹیمیں اطلاع ملنے پر فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی اور شناخت کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ٹرک کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، جبکہ عین شاہدین کے مطابق ٹرک کی رفتار بھی انتہائی تیز تھی۔

پولیس نے موقع سے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور واقعے کی مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *