| | |

صوبے کے مطالبے سے دستبردا رنہیں ہورہے ہیں،خالد مقبول

حیدرآباد:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم صوبے کے مطالبے سے دستبردا رنہیں ہورہے ہیں۔

صوبہ متروکہ سندھ اور تبادلے کی زمین پر بنے گا ، پیپلز پارٹی نے سندھ کولسانی بنیاد پر تقسیم کیا۔حیدرآباد میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے پیپلزپارٹی کی حکومت کی بیڈ گورننس اور لوٹ مار کیخلاف لبرٹی چوک سے ایم کیوایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔

ریلی کوہ نور چوک پر پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرگئی جہاں جلسے سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی، زونل آرگنائزر ظفر صدیقی، اراکین صوبائی اسمبلی ناصر قریشی، صابر قائم خانی، راشد خان اور دیگر نے خطاب کیا۔

ایم کیوایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہم پاکستان کی تمام قومیتوں کو برابری کے حقوق دلانے کےلیے جدوجہد کررہے ہیں ، ہم نے جعلی الیکشن کو اپنے جوتے کی نوک پر رکھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے سندھ کو دیہی اور شہری بنیادوں پر نہیں بلکہ لسانی بنیادوں پر تقسیم کیا ہے ، ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں اس طرح تقسیم ہوئی کہ وزیراعلیٰ سندھ ہوگا تو گورنر مہاجر ہوگا لیکن شہری اکثریتی پارٹی مہاجر کو گورنر شپ نہیں دی جاتی۔

انہوں نے کہاکہ ہم حکومت، ریاست اور حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ ہماری صحیح مردم شماری کی جائے، صحیح گنے جانا ہمارا حق ہے ، دوبارہ مردم شماری کرائیں اور ہمیں ہمارا حق دیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *